شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ منظر عام پر آ گئے

Kim Jong Un

Kim Jong Un

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے ایک اخبار روڈنگ سنمن نے کم جونگ آن کی کئی تصویر شائع کیں جن میں انھیں چھڑی کی مدد سے رہائشی منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

شمالی کوریا کے 32 سالہ رہنما کے منظر عام سے غائب ہونے سے بہت سی قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں۔ کچھ لوگوں نے کم جونگ آن کے اقتدار پر کنٹرول کے بارے میں بھی شکوک و شبہات ظاہر کرنا شروع کر دیے تھے۔

ان کی صحت کے حوالے سے بھی شبہات ظاہر کیے جارہے تھے لیکن اخبارات میں شائع ہونے والی تصویر میں وہ خوش و خرم نظر آئے۔

کم جونگ آن کو ویسونگ کے رہائشی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان رہائشی عمارتوں کا باہر سے معائنہ کرتے ہوئے کم جونگ آن نے ان کی تعمیری معیار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بہت دلکش ہیں۔ کم جونگ آن نے اپنے والد کم جونگ ال کی دسمبر 2011 میں وفات کے بعد پارٹی اور ملک کی قیادت سنبھالی تھی۔

دسمبر 2013 میں انھوں نے اپنے چچا چنگ سونک تھیک کو موت کی سزا دی تھی جن کے بارے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ وہ بغاوت کا منصوبہ بنا رہے تھے۔