شمالی وزیر ستان : انتخابی دفتر دھماکے سے تباہ

Miran Shah

Miran Shah

میران شاہ (جیوڈیسک)شمالی وزیرستان میں آزاد امیدوار کا انتخابی دفتر دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں این اے 40 سے آزاد امیدوار عقل زمان کے انتخابی دفتر میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے عمارت تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔