کراچی (جیوڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم رہے گا، تاہم راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد اورمیرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ تھر پارکر کے علاقوں اسلام کوٹ، ننگر پار کر اور گردونواح میں ساون جھوم کے برساتو تپتی زمین کو قرار مل گیا ،بارش سے گویا صحرا میں بہار آ گئی۔
عمر کوٹ میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران میرپور خاص، حیدرآباد، راولپنڈی اسلام آباد، شمیر ،قلات ڈویژن اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔