سیول (جیوڈیسک) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی سطح کے مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔ سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے۔
کہ دونوں کو ریائی ممالک کے درمیان ہونے والے فوجی مذاکرات میں کوئی ایک معاہدہ بھی طے نہیں پا سکا نہ ہی مذاکرات کا آئندہ شیڈول دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان گزشتہ چار سال میں یہ پہلے مذاکرات تھے۔