شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) میر علی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری سے 27 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 27 مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے اور زخمی ہونے والے افراد پشاور چرچ، قصہ خوانی بازار اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے 2007 کے بعد پہلی بار شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی مدد سے مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔