روشا(جیوڈیسک)شمالی تنزانیہ کے شہر اروشا میں ایک کان بیٹھنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ اروشا صوبہ کے گورنر مولونگو مگیسا نے کہا کہ پیر کو پیش آنیوالے حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تاہم امدادی کارکن دو افراد کو بچانے میں کامیاب رہے۔ یہ حادثہ مشرقی افریقی ملک کے تجارتی دارالحکومت میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے36 افراد کی ہلاکت کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔
جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پتھروں اور ریت کی ایک چھوٹی کان میں کھدائی کر رہے تھے۔ تنزانیہ میں شدید موسمیاتی بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب آتے ہیں۔ دریں اثنا امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بندرگاہی شہر دارالسلام میں عمارت کے منہدم ہونے کے چار روز بعد تلاشی کا عمل ختم کر دیا ہے۔
میکے صادقی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اب امدادی کارروائیاں بند کر دی ہیں۔ ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے زندہ بچ جانیوالوں کو خوراک، پانی اور ادویات پہنچائیں۔