نیویارک(جیوڈیسک)نیویارک نارتھ امریکا باکس آفس پر او۔ زی دا گریٹ اینڈ پاور فل نے میدان مار لیا۔ تھری ڈی فینٹیسی ایڈونچر مووی نے ویک اینڈ پر8 کروڑ ڈالر سے زائد بزنس کیا اورنارتھ امریکن باکس آفس پر پہلا نمبرحاصل کر لیا۔ او۔ زی دا گریٹ اینڈ پاور فل میں جیمز فرانکو نے سرکس کے جادوگر کا کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے ہفتے جیک دا جائنٹ سلیئرgiant slayer پہلے نمبر پر تھی جو اب دوسرے نمبر پرآگئی ہے۔
اس فلم نے دوسرے ہفتے میں ایک کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ جیک کے کردار میں نکولس ہولٹ hoult جلوہ گر ہیں اورایک شہزادی کو بچانے کیلئے جائنٹس کے ساتھ جنگ کررہے ہیں۔ کامیڈی فلم آئیڈنٹٹی تھیف باکس آفس پر ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ اس فلم نے پانچویں ہفتے میں 6 کروڑ کمالئے۔ اس فلم کامجموعی بزنس 11 کروڑ 65 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔