راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 17 دہشت گرد مارے گئے۔
جب کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں چار دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ اکاخیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے،، اور 6 زخمی ہوئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق لشکر اسلام سے ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔