شمالی وزیرستان میں دوبارہ غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ

Curfew

Curfew

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ایجنسی سے اب تک 5 لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں کرفیو میں نرمی کے دوران تمام 9 تحصیلوں سے 6 روز کے دوران اب تک پانچ لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ قبائلیوں کو نقلِ مکانی کے لیے پیر کے روز کرفیو میں نرمی کا آخری موقع دیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے ایجنسی بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے۔ پیر کو آپریشن ضرب عضب کے تحت میر علی اور سپن وارم میں پاک فوج نے کارروائی کی، جس میں 25 دہشت گرد ہلاک اور 8 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔