اسلام آباد (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور فوج کو قدم قدم پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز بھی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 65 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔