شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، ڈرون طیاروں نے دتہ خیل کے علاقے دوطوائی میں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی اور گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

ڈرون حملے کے بعد علاقے میں ڈرون طیاروں نے نچلی پروازیں کیں جس کے باعث علاقے میں شدید و ہراس پھیل گیا۔