لندن (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا متعدد آپریشن ضرب عضب کے دوران بہت سے علاقے کلیئر کیے جا چکے ہیں خیبر ایجنسی بھی انشا اللہ جلد کلیئر کرا لیں گے۔
کلیئر کیے گئے علاقوں کے بارے میں اعلان کیا جا چکا ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے باوقار پلان بنایا گیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا افغان سرحدی علاقوں کے قریب آپریشن جاری ہے۔
آپریشن سے قبل افغان حکام کو آگاہ کیا گیا تھا کہ آپریشن کے بعد بھاگنے والے دہشت گردوں پر نظر رکھیں۔ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
بلوچستان میں ہونے والی بیرونی مداخلت میں کوئی شک نہیں، کچھ فراری انتشار پھیلا رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن کسی کی تسلی کے لئے نہیں بلکہ اپنے لیے کر رہے ہیں۔