شمالی وزیرستان میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا

North Waziristan Curfew

North Waziristan Curfew

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 6 روز کے دوران علاقے سے 5 لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اب ایجنسی میں نافذ کرفیو میں نرمی نہیں کی جائے گی۔

شمالی وزیرستان میں آج صبح 4 سے شام 6 بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دو گھنٹے پہلے ہی دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جو لوگ رہ گئے ہیں وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ حکم کی خلاف ورزی پر گولی ماردی جائے گی۔

شمالی وزیرستان کے اندرونی اور بیرونی تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ تاہم پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو خاندان کھ جوری چیک پوسٹ اور سیدگئی چیک پوسٹ پہنچ چکے ہیں انھیں آگے جانے دیا جا رہا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اب ایجنسی میں نافذ کرفیو میں نرمی نہیں کی جائے گی۔ جبکہ آج کرفیو میں نرمی کے دوران پوری ایجنسی سے 44 ہزار 800 متاثرین نے نقل مکانی کی۔ 6 روز کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہے۔