شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) میں بویہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بویہ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا ہے۔
دھماکہ میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکت سرچ آپریشن شروع کر دیا۔