شمالی وزیرستان(جیوڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔ خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی میرانشاہ میں عیشا چیک پوسٹ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ تباہ ہو گئی ۔
جبکہ قریب ہی واقع سیکیورٹی فورسز کی بیرکس کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خودکش دھماکے کے بعد ایجنسی بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔