شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں کمپائونڈ پر ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

Drones

Drones

دتہ خیل (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیارے نے دتہ خیل میں ایک کمپائونڈ کو نشانہ بنایا اور اس پر دو میزائل داغے۔

جاسوس طیاروں کی نچلی پروازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔