شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک

Drone

Drone

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون طیاروں کے حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈوگہ مداخیل میں ایک مکان پر 8 میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق پنجابی طالبان گروپ سے ہے، حملے کے بعد بھی علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں کافی دیر تک جاری رہیں۔