شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کی نتیجے میں مرنے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں 33 ازبک، 3 جرمن اور اہم طالبان کمانڈر شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ان حملوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 33 ازبک اور 3 جرمن شامل ہیں، مرے والوں میں ذیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔
طالبان کے اہم کمانڈرز بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے جن میں قاری حسین کا جانشین ولی محمد، نور بادشاہ، عصمت شاہین، مولوی فرہاد ازبک اور شاہین بیٹنی شامل ہیں۔