پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی آبادی آپریشن سے مشکلات کا شکار ہے، سوچنا چاہیے کہ شمالی وزیرستان کے شہریوں نے غیر ملکیوں کو پناہ کیوں دی۔
اسفند یار ولی کا مزید کہنا تھا کہ واضح کر دیں کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، جب تک پاکستان اور افغانستان بیٹھ کر لائحہ عمل تیار نہیں کرتے۔
مسئلہ حل ہونے والا نہیں، افغان صوبے کنڑ سے ہم پر حملے ہو رہے ہیں لیکن وزیرستان سے افغانستان پر حملوں کا ذمے دار کون ہے۔