شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالوںکو نقد امداد کی فراہمی شروع

North Waziristan

North Waziristan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو نقد امداد کی فراہمی شروع کردی۔ وفاقی وزیرسرحدی امور عبدالقادربلوچ کا کہنا ہے۔

کہ ہرمتاثرہ خاندان کو 15 ہزار روپے امدادی رقم کل سے ملنا شروع ہوگئی ہے ، جس میں 5 ہزار روپے برتنوں کی مد میں ، تین ہزارروپے کرائے اور 7 ہزار روپے راشن کی مد میں دیے جارہے ہیں، متاثرین کو راشن کی رقم ہرماہ دی جائے گی۔عبدالقادربلوچ کا مزید کہنا ہے۔

کہ اب تک تین لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ترجمان وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے 96 ہزاربچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہیں۔

ادھر ترجمان وفاقی حکومت کے مطابق وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان سے انخلاء کے لیے دو ہزار گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں جو کہ ہجرت کرنے والے خاندانوں کو سفر میں آسانی مہیا کریں گی۔