میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے تحصیل شوال میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈرون حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیارے نے نچلی پرواز کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے گزشتہ ماہ بھی شمالی وزیرستان میں 2 ڈرون حملے کیے گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔