شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت، دفتر خارجہ کا کہنا ہے فیصلہ کن کارروائی جاری ہے، امریکہ ڈرون حملے بند کر دے۔ پاکستان نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بدھ کے روز ہونیوالے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے ڈرون حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران ایسے ڈرون حملوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ پاکستان نے ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکا سے ڈرون حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔