شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک

Done Attacks

Done Attacks

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحد کے قریب مرغا کے مقام پر گاڑی کو نشانہ بنایا، کارروائی میں گاڑی پر دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں جاری رہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رواں سال کے دوران شمالی وزیرستان میں یہ چودھوا ڈرون حملہ ہے۔ ان حملوں میں اب تک نوے سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔