شمالی وزیرستان : ڈانڈے درپہ خیل میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملو ں میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب 4 امریکی جاسوس سے طیاروں نے 4 میزائل فائر کئے۔ حملے میں گھر اور گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں کافی دیر تک جاری ر ہیں ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔