شمالی وزیرستان میں غیرمعینہ مدت کیلیے کرفیو نافذ

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کیلیے کرفیو نافذ کر دیا گیا، جسکی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شمالی وزیرستان کے تمام داخلی اور خارجی راستے اور بنوں میرانشاہ روڈ ہر قسم کی آمدروفت کے لئے بند رہیں گے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔