شمالی وزیرستان ، شام 7 بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان

North Waziristan

North Waziristan

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں 3 روز بعد کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام علاقوں میں آج شام 7 بجے تک نرمی رہے گی۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں تین روز سے جاری کرفیو میں آج چوتھے روز نرمی کی گئی ہے۔

کرفیو میں صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک نرمی رہے گی۔ اس دوران میران شاہ بنوں روڈ بھی ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے کھلا رہے گا۔شمالی وزیرستان میں کرفیو بدھ کی صبح نافذ کیا گیا تھا۔