پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کے قبائیلی علاقے شمالی وزیر ستان کے علاقے اسپین وام میں ایف سی کے قلعے پر ہونے والے راکٹ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ایف سی قلعے پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے، جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
فوجی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک راکٹ قلعے کے اندر آکر گررا جس کے نیتجے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم، آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دوسر جانب وزیر اعظم کاشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج ملک کومحفوظ بنانےکی جنگ لڑرہی ہے۔ بیان میں مزید کہنا گیا کہ بہادرافواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔