لاہور (جیوڈیسک) امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کواین جی اوز کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی تحفظات نہیں۔
این جی اوز کے بارے میں شمالی وزیرستان کے لوگوں اور دہشت گردوں کا ایک ذہن بن چکا ہے ، تو این جی اوز کی حفاظت کرنا بھی لازمی ہے۔ جب ہم اس مرحلے پر پہنچیں گے جہاں ان کا کردار شروع ہوتا ہے۔
تو پھر کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ حکومت کے ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب صوبہ خیبر پختوانخواہ کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز انتطامیہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پانچ ارب روپے کی امداد کی فراہمی اپیل کے ساتھ ساتھ فوج کے سربراہ سے غیر ملکی این جی اوز پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سرکاری اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امدادی سرگرمیوں سے وابستہ حکام کا کہنا ہے۔
کہ حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو بر وقت اور احسن طریقے سے امداد کی فراہمی وفاقی حکومت کے لئے اب ایک بڑا چیلنج ہے۔