شمالی وزیرستان: دو گروپوں میں جھڑپیں، 8 افراد ہلاک

North Waziristan

North Waziristan

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دوگروپوں میں جھڑپ کے دوران 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شوال کے علاقے میں کالعدم طالبان کے سجنا اور شہریار گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دونوں گروپوں کے آٹھ افراد ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ دونوں گروپوں میں اختلافات کے بعد سے جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔