میرانشاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں حکیم اللہ محسود کی تدفین کر دی گئی۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی تدفین کر دی گئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کے علاوہ ان کے چچا، ڈرائیور اور دیگر ساتھیوں کے علاوہ گزشتہ روز ڈرون حملے میں ہلاک تمام افراد کی مختلف علاقوں میں تدفین کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے طالبان کی مجلس شوری کا اجلاس آج ہو گا۔ نئے سربراہ کے لیے عمر خالد، ملافضل اللہ اور خالد عرف سجنا کے نام زیر غور ہیں۔