شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں گھر پر ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

دتہ خیل (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ڈرون حملے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ جاسوس طیارے نے گھر پر دو میزائل فائر کیے۔

امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ، گھر پر دو میزائل فائر کیے گئے۔

جاسوس طیاروں کے حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں‌ افراد دہشت گرد تھے تاہم ان کی شناخت کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں‌ ہوئے.