شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کے لیے سندھ کی امداد

Raheel Sharif Qaim Ali Shah

Raheel Sharif Qaim Ali Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) کل پیر کے روز سندھ کے وزیرِ اعلی سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور دونوں کو پانچ پانچ کروڑ روپے کے چیکس شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے پیش کیے۔

ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’وزیرِ اعلی سندھ نے جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور انہیں پانچ کروڑ روپے کا چیک حکومت سندھ کی جانب سے نقلِ مکانی پر مجبور ہونے والے افراد کے لیے پیش کیا۔

قائم علی شاہ نے بے گھر افراد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے بہترین مفاد میں ہرممکنہ امداد فراہم کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی نے مسلح افواج اور آپریشن ضربِ عضب کے لیے سندھ کے عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعلٰی نے پانچ کروڑ روپے کا دوسرا چیک وزیراعظم ہاؤس پر ایک اجلاس کے دوران پیش کیا۔