اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی کے لئے منگل 31 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ہونےوالے آپریشن ضرب عضب کے باعث دس لاکھ سے زائد متاثرین اپنے علاقوں کو چھوڑ کر خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہوگئے۔
آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان کے کلیئر قرار دیئے گئے علاقوں کو آئی ڈی پیز کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا، شیڈول کے مطابق شامیری قبائل 31 مارچ سے 10 اپریل تک اور میر علی سپین وام کے متاثرین کی وطن واپسی دس اپریل سے تیرہ اپریل تک ہوگی۔ متاثرین کی واپسی سے قبل حکومت نے ان قبائل سے مشروط معاہدہ کیا ہے۔ جس پر شمالی وزیرستان کےعمائدین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔