شمالی وزیرستان کےآئی ڈی پیز کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہو گئی

North Waziristan

North Waziristan

پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والےآئی ڈی پیزکی تعداد 8 لاکھ 52 ہزار 495 تک پہنچ گئی۔

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب تک شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 8 لاکھ 52 ہزار 495 ائی ڈی پیز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔

رجسٹرڈ شدہ آئی ڈی پیز میں سے 2 لاکھ 27 ہزار 212 مرد، 2 لاکھ 52 ہزار 721 خواتین اور 3 لاکھ 72 ہزار 562 بچے شامل ہیں، فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پر کل 71 ہزار 654 خاندانوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔