شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

Jet Aircraft

Jet Aircraft

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 7 ٹھکانے نے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکی دہشتگردوں کی ہے. بمباری کے نتیجے میں دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بویا اور دیگان غیر ملکی دہشتگردوں کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ غیر ملکی بھی دیگان میں ہی مارے گئے ہیں