شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 28 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Jet Plane

Jet Plane

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج کے فضائی حملے میں غیر ملکیوں سمیت مزید 28 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں جبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد رواں سال جون میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا جس میں اب تک غیر ملکیوں سمیت 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔