شمالی وزیرستان: شدت پسند گروپوں کے درمیان جھڑپ، 4 افراد ہلاک

North Wazirista

North Wazirista

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں شدت پسند گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال توندہ درہ میں رات گئے شدت پسندوں کے دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی،جس میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد شدت پسند قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔