راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی تازہ کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 7 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بارود سے بھری گاڑیاں تباہ بھی کر دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگان میں 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اس وقت اڑا دیا جب دونوں خودکش بمباروں کو شناخت کے بعد گھیرے میں لیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر دہشت گرد غیر ملکی ہیں۔