شمالی وزیرستان کے عوام نہیں چاہتے دہشت گرد ان علاقوں میں واپس آئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Maj Gen Asim Saleem Bajwa

Maj Gen Asim Saleem Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام نہیں چاہتے کہ دہشت گرد ان کے علاقوں میں واپس آئیں۔

میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ میرانشاہ کے باقی 20 فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام نہیں چاہتے کہ دہشت گرد ان کے علاقوں میں واپس آئیں۔ ریاست بھی دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دے گی۔

میران شاہ میں پاک فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ دہشت گردوں کے مزید ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ دوسری طرف شمالی وزیرستان پہاڑی علاقوں پر چھپے دہشت گردوں کا محاصرہ انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔