میر علی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فضائی حملوں میں غیر ملکیوں سمیت 15 عسکریت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں لڑاکا طیاروں نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
جس کے دوران غیر ملکیوں سمیت کم از کم 15 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشتبہ ٹھکانوں کو کم از کم 3 مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔