میرانشاہ : چوبیس گھنٹوں میں دوسرا ڈرون حملہ،3 افراد جاں بحق

 Drone Attack

Drone Attack

میرانشاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنا کر میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک گھر کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کافی دیر تک علاقے پر پرواز کرتے رہے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان پر امریکی جاسوس طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔