میر علی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ تین روز کے دوران فورسز کی کارروائیوں میں 75 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ دو روز بعد آج ایجنسی میں صبح ساڑھے 10 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو میں نرمی کر دی گئی ہے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی، دیگان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ کارروائی میں مزید 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 زخمی ہوئے۔
آپریشن کو آج تیسرا روز ہے۔ اس دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 75 سے زائد ہے۔ جھڑپوں میں افسر سمیت 4 سیکیورٹی اہل کار بھی شہید ہوچکے ہیں۔
دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوبھاری توپ خانوں اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں کرفیو کے تیسرے روز نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو میں وقفہ رہے گا تا کہ لوگ راشن اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کر سکیں۔
کرفیو میں نرمی کے دوران میرعلی کے داخلی راستے بند ہیں خارجی راستے کھلے ہوئے ہیں۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق کرفیو میں نرمی کا اطلاق عیشا چیک پوسٹ کے علاقوں میں نہیں کیا گیا۔