شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 76 دہشت گرد مارے گئے

North Waziristan

North Waziristan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ب شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 76 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 53 دہشتگرد ہلاک اور 6 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے سہ پہرکو دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں غیر ملکیوں سمیت 53 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے 6 ٹھکانے،اسلحہ کاذخیرہ اور دھماکا خیزمواد سے بھری 7 گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔