شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل اور اسماعیل خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف 15 جون سے شروع ہونے والا آپریشن ضرب عضب بھرپور کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے جس کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکےہیں۔