شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی مشکوک ٹھکانوں پر بمباری کے بعد مقامی لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پاک فوج کی مشکوک ٹھکانوں پر بمباری کے بعد سے تیسرے روز بھی مقامی افراد کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔
ان علاقوں میں بازار بند اور کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ زرائع کے مطابق میر علی میں مشکوک ٹھکانوں پر پاک فوج کی جانب سے ممکنہ مزید کارروائی کے خطرے کے پیش نظر لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نقل مکانی نہ کریں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔