شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شوریٰ مجاہدین کی شمالی وزیرستان کے علاقوں میں پمفلٹ کی تقسیم، لوگوں کو ہجرت کرنے کی ہدایت۔
پمفلٹ کے مطابق شوری مجاہدین شمالی وزیرستان نے حکومت پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی آج تک حتی الوسع پاسداری کی ہے۔ ابھی بھی معاہدہ برقرار ہے لیکن پاکستان کی ظالم فوج کی طرف سے چند دنوں سے مقامی آبادیوں پر بے تحاشا گولہ باری میں عوام شہید ہو رہے ہیں۔
ہمارا ناکردہ گناہ کسی طرح معاف ہونے کا نہیں ہے۔ لہذا میران شاہ بازار، درپہ خیل، دتہ خیل، ٹول خیل، تبی، ڈانڈے اور ماچس وغیرہ کے لوگ قیمتی اشیاء کے ساتھ ہجرت کر جائیں۔ اگلے جمعہ تک علاقہ خالی کر دیا جائے۔