شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے۔ رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں اٹھارہ ماہ کی آمنہ اور گیارہ ماہ کی عاصمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
دونوں بچیوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسيین کی ایک خوراک بھی نہیں پلائی گئی۔ دو نئے کیسز میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے۔