میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے کوہاٹ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوہاٹ جانے والی فورسز کی گاڑی کوہاٹ کرک ہائی وے پر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار فورسز کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کوہاٹ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار کی حالت نازک ہے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔