شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں وطن کے دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے تیزی کے ساتھ تباہ کئے جا رہے ہیں اور ملک کے ان دشمنوں کا خاتمہ قریب ہے۔
سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں سے سامنا ہو گیا۔
دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کی۔ وطن کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ اسے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔