شوہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوہ میں خود کش حملے میں ایف سی کے دو جوانوں سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل شوہ میں سپن وام کے علاقے میں خود کش حملہ آور نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا. سیکورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور ایک گاڑی میں سوار تھا جس نے چیک پوسٹ کے قریب پہنچتے ہی اپنے آپ کو اڑا لیا۔
حملے کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان شہید ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن ’ضرب عضب‘ جاری ہے۔